قسط مکتب · اسلامیات · یو کے جی
اللہ ایک ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ اللہ نے ہمیں اور ہمارے اردگرد ہر چیز کو پیدا کیا، اس لیے ہم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں۔
اللہ کا کوئی شریک نہیں۔
اللہ نے ہمیں پیدا کیا۔
ہم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔