قسط مکتب · اسلامیات · درجہ 2
حضرت محمد ﷺ لوگوں کو اللہ کی طرف بلانے کے لیے طائف گئے۔ وہاں بہت سے لوگوں نے آپ کی دعوت قبول نہ کی اور آپ کو سخت تکلیف پہنچائی۔
اس کے باوجود نبی ﷺ نے ظلم کا جواب ظلم سے نہیں دیا۔ آپ نے صبر کیا اور لوگوں کو اللہ کی طرف بلانے کا کام جاری رکھا۔